Sipra Tribe Pedigree 2 ، سپرا قبیلہ – شجرہ نسب – قسط نمبر 2

سپرا قبیلہ.

شجرہ نسب قسط نمبر 2

سپرا قبیلہ کے شجرہ نسب میں بعض انبیا بھی آتے ہیں. اس لیے ان کا تذکرہ کیا جا رہا ہے.

سب سے پہلے ابوالبشر ادم علیہ السلام کا ذکر کرتے ہیں ؛
آدمم علیہالسلا م..…… ہماری دنیا کے تمام انسان آدم علیہالسلام کی اولاد ہیں. اس لیے انسان کو ابن آدم کہا جاتا ہے. آدم علیہ السلام کو اللہ نے کھڑکتی ہوی مٹی سے بنایا اور ان میں اپنی روح ڈالی. اور انہیں جنت میں رہنے کا حکم دیا. وہاں وہ اکیلے اور اداس رہتے تھے. اللہ نے آدم علیہ السلام کی پسلی سے حوا کو پیدا کیا. آدم اور حوا نے شیطان کے بہکاوے پر اس درخت کا پھل کھا لیا جسے اللہ نے کھانے سے منع کیا تھا . اس نافرمانی کی پاداش میں دونوں کو جنت سے نکال کر زمین پر اتار دیا. پھر اللہ نے ان کی توبہ قبول کر لی.

حدیث رسول کے مطابق آدم علیہ السلام کا قد ساٹھ گز تھا. اور وہ ایک ہزار سال زندہ رہے. آدم علیہ السلام اور حوا کی پہلی اولاد قابیل اور اس کی بہن قلیما تھی. ان کے بعد شیث علیہ السلام پیدا ہوے. اس وقت آدم علیہ السلام کی عمر ایک سو تیس برس تھی. ( قصص الانبیا. امام ابن کثیر . ترجمہ ابو ثوبان سید محمد عبداللہ،
مطبوعہ شبیر برادرز، لاہور، ص 76 ). آدم علیہ السلام کی آخری اولاد عبدالمغیث اور ان کی بھن ام المغیث تھی. حوا کے ہاں ھر دفعہ جڑواں بچے، لڑکا اور لڑکی پیدا ہوتے تھے. ابن جریر نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے کہ آدم علیہ السلام اور حوا کے ہاں 40 جڑواں بچوں نے جنم لیا.
آدم علیہ السلام کی اولاد روےُ زمین پر پھیل گیُ اور سلسلہ نسل در نسل چل پڑا. مورخین لکھتے ہیں کہ آدم علیہ السلام نے اپنی حیات میں نسل در نسل 4 لاکھ نفوس کو دیکھ لیا تھا.
آدم علیہ السلام کی داڑھی سیاہ اور ناف تک تھی. دنیا میں ان کی کنیت ابوالبشر ہے. ان کا وصال جمعہ کے دن ہوا. وصال سے پہلے آپ نے شیث علیہ السلام کو
شب و روز کے اوقات اور ان میں عبادت کی تعلیم دی. اور ایک بڑے طوفان کے آنے کے بارے میں خبردار کیا.
آدم علیہ السلام کے مدفن کے بارے میں اختلاف ہے.
نمبر 1….. ..مشہور ہے کہ ہند کے جس پہاڑ پر ان کا ورود ہوا، اس کے قریب ہی ان کی قبر ہے.
نمبر2 … یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ کی قبر مکہ مکرمہ میں جبل ابو قیس کے پاس ہے.
نمبر 3…. ابن جریر کے مطابق طوفان نوح کے وقت آدم اور حوا کے تابوت کو اٹھا کر بیت المقدس میں دفن کر دیا تھا. ( واللہ اعلم)
آدم علیہ السلام کے وصال کے ایک سال بعد حوا بھی اس دار فانی سع کوچ کر گٰیں.

جاری ہے.


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *