پنجابی اکھان ردیف ‘ا’ نمبر – 25 – 21

پنجابی اکھان  – ردیف الف، نمبر 25 – 21

اس سے پہلے پنجابی اکھان، ردیف ا . 20 – 16 گزر چکی ہے. امید ہے آپ کو پسند آُٰ یُ ہو گی اگلی قسط حاضر ہے..

نمبر 1 –  انّہا کتا                ہرناں دا شکاری

اندھے کتے کو شکار کے لیے ھرن کے پیچ دوڑایا. وہ تو خود اندھا ھے . شکار کا پیچھا کیسے کرے گا.

کسی آدمی کو ایسے کام پر لگا دیا جاے جس کی الف بے بھی اسے نہ آتی ہوتو اس کام کا حشر ایسا ہی ہوگا جیسے ہرن کا شکار کرنے کے لیے اس کے پیچھے اندھے کتے کو دوڑا دیا جایے. ہرن کہیں اور نکل جایے گا اور کتا کہیں اور.

نمبر 2 : انہا کتا               وا نوں بھونکے

اندھے کتے کو دکھای تو دیتا نہیں، ایسے ہی ہوا میں بھونکتا رہتا ہے.
آدمی کسی ایسے کام کے پیچھے پڑا رہے جس کا نہ تو کوی فایدہ ہو اور نہ ہی وہ اس میں کامیاب ہو ، ایسے آدمی کا نقشہ اس کہاوت میں کھینچا گیا ہے.

  نمبر 3 :انہاں ونڈے شیرینیاں       بھیں بھیں آپے ول

اندھا شیرینی تقسیم کرنے لگا، دوسرے لوگ تو اسے دکھاٰیء نہیں دیتے تھے، اپنا ہاتھ ھی اس کے قابو میں آتا تھا، چنانچہ شیرینی ہر دفعہ اپنے ہی ہاتھ مین دے دیتا.
یہ کہاوت ایسے موقعوں پر کہی جاتی ہے جب کسی کام کے ثمرات اور فواید ایک ہی آدمی سمیٹ رہا ہو.

نمبر 4 :انہّے اگے نچنا          ڈورے اگے گاؤنا

آپ اندھے کے آگے ناچیں یا کانوں سے بہرے کو گانا سنایں ، گویا آپ اہنا وقت ضایع کر رہے ہیں. ناچ دیکھ کر نہ اندھا ناچ سے لطف اندوز ہوگا نہ کانوں سے بہرہ گانے پہ سر دھنے گا. اردو زبان کا محاورہ ” بھینس کے آگے بین بجانا ” اس کہاوت کا مفہوم ادا کرتا ہے.

ا نمبر 5 :نّّہی پیہوے کُتّا چٹّے

آنکھوں سے اندھی آٹا پیس رہی ہے اور کتا ساتھ ساتھ آٹا کھاتا جا رہا ہے.
آنکھوں سے اندھی آٹا پیس رہی ہو تو خود تو وہ دیکھ نہیں سکتی کہ آٹا صحیح جگہ پر اکٹھا ہو رہا ہے یا ایسے ہی ادھر ادھر گر رہا ہے یا کوٰی کتا کھا رہا ہے. یعنی ایسا کام کرنا جس کا کوی فایدہ نہ ہو اور ساری محنت اکارت جا رہی ہو.

جاری ہے


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *