میری آواز سنو – اجارہ داری یا غنڈہ گردی
میں گلبرگ 3، لاہور کے علاقہ فردوس مارکیت کے علاقہ میں رہتا ہوں. یہ علاقہ جے بلاک اور ایچ بلاک کے درمیان ایک پرانی آبادی ہے. جسے تھینہ ذیلداراں کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے. یہان کچھ عرصہ پہلے اس علاقہ کے ذیلداروں کی رہایُش تھی، جو اب اچھرہ، لاہور کے علاقہ میں رہایُش پذیر ہیں. کافی عرصہ پہلے فلم سٹار فردوس نے اس آبادی میں ایک مارکیٹ بنایُ، جس کا نام فردوس مارکیٹ رکھا گیا. آہستہ آہستہ لوگ تھینہ ذیلداراں کو بھول گےُ . اور اب اس علاقہ کو فردوس مارکیٹ کے نام سے پہچانا جاتا ہے. اس آبادی کے زیادہ تر لوگوں نے مکانوں کی تعمیر میں بطور مستری کام کر کے بہت پیسہ کمایا. اس پیسہ سے انہوں نے اپنے پرانے مکان گرا کر نےُ کیُ منزلہ عمارتیں بنا لیں . ان عمارتون میں طلباُ کے ھوستل بنا دیےُ
آبادی بڑھنے کے ساتھ نیُ آسایُشیں بھی زندگی کا حصہ بن گیُںً. ان میں ایک “کیبل نیٹ ورک” بھی ہے. اس علاقہ میں کیبل نیٹ ورک صرف دو گروہ چلا رہے ہیں،
نمبر 1 – رانا ساجد نیٹ ورک – فون نمبر ؛ 5622 945 0300
نمبر 2 – بگُو پی سی او اینڈ کیبل نیٹ ورک
دونوں گروہؤں کے پاس اپنے ریسیور نہیں ہیں. بلکہ یہ کیبل کا کنیکشن کسی اور جگہ سے لیتے ہیں. اور پھر گھروں میں کیبل کا کنیکشن دیتے ہیں. ان گھروں سے وہ ماہوار کچھ رقم لیتے ہیں. آغاز میں یہ 100 روپیہ ماہوار لیتے تھے آج کل زیادہ لے رہے ہیں.
میرے گھر میں کیبل کا کنکشن ” رانا ساجد کیبل نیٹ ورک ” کا ہے. پچھلے چار پانچ ماہ سے ان کی کیبل سے نشریات شام کے نعد اچانک بغیر کسی اطلاع کے بند ہو جاتی ہیں، جو رات 12 بجے تک تو نہیں آتی. اس کے بعد کا پتہ نہیں، کیونکہ 12 بجے تک ہم سب گھر والے سو جاتے ہیں. یہ واردات ایک ہفتہ میں تین سے چار بار ضرور ہوتی ہے. شام کے بعد ہر 15 یا 20 منٹ کے لیےُ کیبل سے نشریات بند ہو جاتی ہیں اور تقریباُ آدھا گھنتہ کے بعد پھر آ جاتی ہے اور یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہتا ہے.
ًمیں نے تنگ آ کر “رانا ساجد کیبل نیٹ ورکس” کے مسٹر ساجد اور اس کے ساتھی مسٹر نفیس سے کہا کہ آپ لوگوں کی کیبل سروس اکثر بند ہو جاتی ہے اس لیےُ مین دوسرے کیبل نیٹ ورک (بگُو پی سی او اینڈ کیبل نعٹ ورک) سے کنیکشن لے لیتا ہوں. اس نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا. یعنی میں کسی دوسرے کیبل نیٹ ورک سے کنیکشن نہیں لے سکتا. میں حیران ہؤا اور پوچھا کیوں ؟. جواب ملا ” رانا ساجد کیبل نیٹ ورک اور بگو پی سی او اینڈ کیبل نیٹ ورک کے درمیان معاپدہ ہے کہ جہاں ہمارا کنیکشن لگا ہے، بگو وہاں اپنا کنیکشن نہیں دے سکتا. اسی طرح جہاں بگو کیبل کا کنیکشن لگا ہے وہاں ہم اپنا کنیکشن نہیں دے سکتے”.
یہ ایک انتہانیُ ظالمانہ فعل ہے. اور ہماری آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے. کیا ہم ان دونوں کے غلام ہیں ؟ اگر کسی کیبل نیٹ ورک کی نشریات صحیح نہ آ رہی ہوں تو ہم دوسرے کیبل نیٹ ورک سے کنیکشن نہیں لے سکتے !. اس دور میں یہ اجارہ داری اور غنڈہ گردی !.
میرے گھر میں کیبل کا جو کنیکشن لگا ہے اس نشریات کا صرف تیسرا حصہ ٹھیک ہوتا ہے باقی دو تہایُ حصہ دیکھنے کے قابل نہیں ہوتا. ٹی وی سکریں پر ایسے لگتا ہے جیسے برف باری ہو رہی ہو. نہ تصویر صاف اور نہ ہی آواز صاف.
حیران ہوں کہ اس دور میں بھی ہم غلام ہیں. کیا کویُ طریقہ ہے کہ ہمیں ان غلامانہ زنجیروں سے آذاد کرایا جا سکے ؟.