بولیاں
قسط نمبر 2
بولیاں قسط نمر 1 آپ نے پڑھ لی، قسط نمبر 2 حاضر خدمت ہے. اللہ تعالے کی وحدانیت پر ہم سب کو یقین ہے ، بلکہ اللہ تعالے کو وحدہُ لا شریک ماننا ایمان کی پہلی شرط ہے. جس کا زبان
سے ادا ہونا ضروری ہے. پنجابی بولیان نمبر 2 میں ایک دہقاں اپنے اس عقیدے کا جس طرح اظہار کر رہا ہے اس کی مثال ملنی مشکل ہے.
اک تیرا الف پڑھاں, ب دی خبر نہ کائ *
(میں تجھے الف کی طرح واحد مانتا ہوں. اس عقیدے میں کسی ب ( دوئ کا کوئ گزر نہیں
وحدانیت کے اقرار .کا نہایت خوبصورت انداز ہے جو ان 9 الفاظ میں بیان کیا گیا ہے. یہ اسلام کے پہلے رکن کا ترجمہ ہے.
کلمہ پیر دسیا, دم دم نال پکاراں *
(میرے ہادی نے مجھے کلمہ پڑھنا سکھایا , میں اس کا ورد ہر وقت کرتا رہتا ہوں اور اسی میں میری نجات ہے ) .
کلمے دی یاری کر کے , بچیاں نوں پار لنگھا نا *
(کلمہ کی برکت سے ہی ہم اور ہماری اولاد پل صراط سے گزر سکتے ہیں . اسے نہیں بھولنا چاہے )
عشقے دی نہر دے وچوں , دیند یاں تھوڑ نہ کوئ *
( اگر تم عشق کے دریا سے کچھ دینا چا ہو تو تمہیں کوئ کمی محسوس نہ ہوگی .تم تو ہر چیز کے مالک ہو )
روندیاں نوں رون دیہو ، میری چک لوہ کہارو ڈولی *
( کہارو، تم دیر نہ کرو میری ڈولی اٹھاؤ اور چلو ، جو رو رہے ہیں انہیں رونے دو)
آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے والدین اپنی بیٹیوں کو شادی پر ڈولی میں بٹھا کر ان کے سسرال بھیجتے تھے ، اس ڈولی کو چار آدمی اپنے کاندھوں پر اٹھا کر لے جاتے تھے، انہیں “ کہار “ کہا جاتا تھا ۔ اس بولی کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مرنے والے کا جسم کہ رہا ہے ک مجھے جلدی سے دفن کرو۔ رونے والوں کو رونے دو۔ جنازے کو بھی چار آدمی کندھا دیتے ہیں)
کنجیاں موت دیاں ، کیں جندرے نوں لایاں *
جسم کے قفل کو موت کی چابی کس نے لگائ کوئ دروازہ کھول کر روح کو لے گیا ۔
بت پیا عرضاں کرے ، روحاں اپنے وطن ٹر جانا *
روح تو اپنے وطن چلی جاے گی ، بت منتیں کر رہا ہے کہ مجھے چھوڑ کر نہ جاؤ ۔
چٹھی آ گئ زوراور دی ، پار وی ضروری جانا *
ایک بہت ہی طاقتور ہستی کا حکم آ گیا ہے ، اب تو ضرور ہی جانا پڑے گا ۔ کوئ حیلا نہیں چلے گا ۔کس خوبی سے سمجھایا ہے کہ موت یقینی ہے اور ہر ایک نے ضرور ہی مرنا ہے ۔
یہاں تک تو خدا کی تعریف ، وحدانیت اور دنیا کی بے ثباتی کا ذکر تھا ، اب ذرا دوسرے موضوعات پر بھی سنے (جاری ہے )۔
اب ذرا دوسرے موضوعات پر بھی سنے (جاری ہے )۔
5 Responses
I like this very much
Thanks.
Thanks a lot. Keep commenting on other posts as well.
Thanks.
Thanks.