لوک ورثہ، بولیاں قسط نمبر 6
.
پیاروں کی یاد ایک ایسا روگ ہے جسے نہ تو بیان کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے بھُلایا جا سکتا ہے. یہ روگ انسان کو اندر ہی اندر مار دیتا ہے. بعض خوش قسمت لوگ اس روگ کو الفاظ کی شکل میں ڈھال لیتے ہیں. زیادہ تر اندر ہی اندر سُلگتے رہتے ہیں. سلسلےکی بہت پہلی بولی ایسی ہی کیفیت کا اظہار ہے.
6 قسط نمبر
جندر ا جنگال کھا گیا کنجی لے گیا دلاں دا جانی
میرے دل پر لگے ہوۓ قفل کو تو زنگ لگ چکا ہے اس قفل کی چابی تو میرے دل کے جانی کے . پاس ہے اور وہی اسے کھول سکتا ہے
پتھراں دے پل بنھ کے پار وی ضروری جانا
ہم نے دریا کے پار تو لازمی جانا ہے چاہے ہمیں پتھروں کا پل ہی کیوں نہ باندھنا پڑے
لگتا ہے یہ سوہنی مھنوال والی محبت کا معاملہ ہے.
دھنی دال پھلاکا نہیں کھاندی ہلی ہوئی لڈواں دی
دھنی (لڑکی کا نام ہے) گندم کی روٹی دال کے ساتھ نہیں کھا رہی ، کھاۓ بھی کیسے وہ تو لڈو کھانے کی عادی ہے
دھنی چھڈ لڈواں دا کھاہڑہ ویکھ لج ماپیاں دی
دھنی بیٹا ! اپنے ماں باپ کی عزت کا خیال رکھو اور لڈو کھانے کی ضد چھوڑ دو . اب سسرال ہی تمہارا گھر ہے . جو کچھ تمہارے سسرال والے کھاتے ہیں تم بھی وہی کھایا کرو
اوپر والی دو بولیوں میں ایک کہانی بیان کی گئی ہے. کسی کھاتے پیتے گھرانے کی دھنی نامی لڑکی کی شادی ایک اپنے سے غریب گھرانے میں ہو گئی .وہاں اسے کھانے کو دال روٹی ہی ملتی تھی. نازونعم میں پلی دھنی کے لئے یہ کھانا کھانا مشکل ہو گیا.بات بڑھ گئی. دھنی کے میکے والوں نے اسے سمجھایا کہ
اب تمہارا جینا مرنا سسرال کے ساتھ ہے ہماری عزت کا خیالکرو اور اپنے گھر میں بدمزگی نہ پیدا کرو.
انب چیر کےچوبارہ پا واں دھنی تیرے وسنے نوں
دھنی ! میں اپنے ام کے اکلوتے درخت کو کاٹ کر اس کی لکڑی سے تمہارے لیے چوبارہ بنوا دوں گا تاکہ ہم علیحدہ رہ سکیں
اف ! بیچارے خاوند.
نب چیریا چرایا رہ گیا دھنی نوں کوئی ہور لے گیا
ام کے درخت کے تختے کسی کام نہ اے اور دھنی کسی اور کی ہو گئی.
بے جوڑ شادیوں کا یہی نتیجہ نکلتا ہے. بعد کی خواری سے بہتر ہے کہ پہلے ہی لڑکے اور لڑکی کی رضامندی پوچھ لی جاۓ.
لگی والیاں دی اکھ نہلگدی تیری کویں اکھ لگ گئی
پیار کرنے والوں کو تو نیند نہیں اتی تم کس طرح سو گے/گئی
آنکھ لگنا دو طرح کے معنوں میں استمعال ہوتا ہے. پہلا مطلب کسی سے پیار ہونا اور دوسرا مطلب ہے سو جانا. آنکھ لگنے کو دونوں معنوں میں استعمال کرنا ہی اس بولی کی خوبصورتی ہے .
کویں میں کجلا پانواں اکھاں وچ توں وسدا
میں اپنی آنکھوں میں سرمہ کس طرح ڈالوں، میری آنکھوں میں تو تم بستے ہو. ایک آنکھ میں دو چیزیں کس طرح سما سکتی ہیں
گڈی آ گئی کچہریوں خالی سجناں نوں قید بول گئی
جس گاڑی پر بیٹھ کر میرا ساجن مقدمے کی تاریخ بھگتنے گیا وہ اس کے بغیر ہی واپس ا گئی ہے. لگتا ہے میرے ساجن کو قید کی سزا ہو گئی ہے
َ
اک سیٹی مار مترا میں بھل گئی موڑ تے ا کے
ایک ہلکی سی سیٹی کی آواز نکالنا تاکہ میں تمہارے کھڑے ہونے کے مقام سے اگاہ ہو کر وہاں پہنچ جاؤں. اس موڑ پر ا کر میں بھول گئی ہوں اور شش و پنج میں ہوں کہ تم کہاں ہو سکتے ہو
لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گیُ تڑک کر کے
ایک قدر نہ جاننے والے سے پیار کیا جس نے میرے پیار کی قدر نہ کی. اور ہمارا پیار ایسا ٹوٹا جیسے کمان کڑک کی آواز سے ٹوٹتی ہے
یاد رہے کہ کمان ٹوٹ کر دوبارہ جڑ نہیں سکتی.
تیرے سامنے بیٹھ کے رونا تے دکھ تینوں نہیں دسنا
تمہارے سامنے بیٹھ کر روتے رہیں گے ، ہمارے آنسووں سے ہمارا غم پہچانو، اپنی زبان سے ہم تمہیں بتائیں گے نہیں
اگر زبان سے کچھ نہ کہا جاۓ تو آنسوؤں کا مطلب کچھ بھی لیا جا سکتا ہے. جسم کے کسی حصے میں شدید درد سے بھی آنسو نکل آتےہیں . کسی عزیز کی وفات پر آنسو نکل پڑتے ہیں . اسی طرح کئی دوسرے دکھ بھی آنسو بہنے کا سبب بن سکتے ہیں . مگر
پیار کوسامنے بٹھا کر اس کی طرف دیکھتے ہوۓ جو آنسو بہتے ہیں وہ اپنی کہانی خود بیان کرتے ہیں .
تیری دو ٹکیاں دی نوکری میرا لکھاں دا ساون جائے
یہ جو تم اپنے گھر سے دور دو ٹکے کی نوکری کر رہے ہو اس کے مقابلے میں لاکھوں گنا قیمتی ساون کا مہینہ ایسے ہی بیت رہا ہے
ساون کے مہینہ میں جب ہلکی ہلکی پھوار پڑ رہی ہو، ایسے وقت میں نشلیلی ترنگیں جاگ اٹھتی ہیں . جن کی تکمیل کے لیے اپنے ساجن کی ضرورت پڑتی ہے..
اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمایش تے
تمہارے گورے رنگ پر کالی قمیض اور شلوار خوب جچتی ہے. میری فرمایش پر آج کالا سوٹ پہنو
یہ ١٩٧١ کی بات ہے، میرے گھر سے تھوڑی دور ایک تندور تھا . جہاں سے لوگ روٹیاں پکواتے تھے. تندور کی مالکن ادھیڑ عمر کی ایک عورت تھی جسے سب ماسی کہ کر پکارتے تھے.. ایک دوپہر میرا گزر اس تندور کے پاس سے ہوا. ایک جوان لڑکی روٹیاں لگوا کر اٹھ رہی تھی. درمیانہ قد، کھلے
ہوے لمبے سنہری بال، انتہائی گورا رنگ، اس نے کالی قمیض اور کالا تہبند باندھ رکھا تھا. اس پہناوے میں اس کا گورا چہرہ دل کو کھینچتا تھا. میں اس کے اس گیٹ اپ پر مبہوت سا رہ گیا. ذہن میں فورا جتی ہیر کا خیال ا گیا . دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ دیکھیں یہ کون ہے ؟. میں اس کےپیچھے
چلنے لگا. { میں کوئی حسن پرست نہیں ہوں لیکن یہ ایک تجسس تھا جس کے تحت میں نے یہ قدم اٹھایا } تھوڑی دور ایک فوکس وین کھڑی تھی. وہ لڑکی اس میں داخل ہو گئی. پتہ چلا کہ اس وین میں یورپ کے ٹورسٹ ہیں.
کالا جوڑا پہننے کی فرمایش شاید اس لیے کی گیی کہ عاشق اپنی محبوبہ کو اس گیٹ اپ میں دیکھنا چاہتا ہوگا .
سارے پنڈ وچ چانن تیرا نی ماں دنے موم بتیے
تمہارے حسن کی روشنی سے سارا گاؤں روشن ہے ، کیوں نہ ہو تم اپنی ماں کی موم بتی ہو.
پلا مار کے بجھا گئی دیوا اکھ نال گل کر گئی
جوان بیوی نے اپنے خاوند کو خاص نظر سے دیکھا پھر چلتے ہوۓ دنے کو اپنے پلو سے اس طرح بجھا دیا کہ دوسرے سمجھیں دیا پلو سے بجھ گیا ہے
رات گنے جب گھر کے سارے افراد بیٹھے ہوں بیوی نے اپنے خاوند سے راز و نیاز کرنے ہوں تو وہ سب کے سامنے بے شرم ہو کر یہ تو نہیں کہہ سکے گی کہ اپنے کمرے میں چلو . اس کے لیے یہ طریقہ استمعال کیا گیا کہ پہلے تو خاوند کوایک خاص نظر سے دیکھا ، پھر گزرتے ہونے اپنے پلو سے دیا اس
طرح بجھایا کہ گھر کے دوسرے افراد یہ سمجھیں کہ دوپٹے کے پلو سے دیا اتفاقا بجھ گیا ہے. گویا یہ خاوند کو اشارہ ہے کہ اب اٹھ بھی جاؤ ، . دیہات میں جب بجلی نہیں پہنچی تھی تو رات کو روشنی کے لنے سرسوں کے تیل سے دنے جلاتے جاتے تھے.
رب رحمتاں دا کی مینہ وسایا ماڑیاں دی چھت ڈگ پیُٰ
اردو ترجمہ:
اللہ نے لگاتار بارش برساٰیُ، ہر طرف جل تھل ہو گیا. اس مسلسل بارش میں ہم غریبوں کے کچّے مکان کی چھت گر گیُ.
بارش اللہ تعالے کی نعمت ہے. لیکن مسلسل بارش سے غریبؤں کے کچّے مکانوں کی چھتّیں گیلی ہو کر گر جاتی ہیں. آب وہ اللہ تعالے سے کیا گلہ کریں.
تیرے باہجوں انج حیاتی جیوں تُمّے دیاں ولّاں
اردو ترجمہ:
تمہارے بغیر اپنی زندگی ایسی ہے جیسے تُمّہ کی بیل کڑوی ہوتی ہے.
تُمّہ کی بیل کو اگر تھوڑا سا چکھ لیا جاےُ، تو سارا دن منہ کڑوا رہتا ہے. اس پنجابی بولی میں یہی بات بتانے کی کوشش کی گییُ ہے کہ تمہارے بغیر اپنی ذندگی بالکل کڑوی ہے.
{جاری ہے }