–
بولیاں — محاورے — گیت — قصے کہانیاں — عوامی رقص — عوامی میلے
بولیاں – قسط نمبر 1
بولیاں کا لفظی ترجمہ کہاوت ہو سکتا ہے ۔مگر جب بولیاں بولا جاتا ہے تو ذہن میں ایسے مصرعے کا تصور ابھرتا ہے جو اپنے دامن میں پوری ایک کہانی چھپاےُ ہؤے ہو ۔ شروع میں ہمیں اس میں خدا کی وحدانیت اور دنیا کی بےثباتی ملتی ہے ، مگر اب یہ مخلوط قسم کا گیت ہے ۔ اس میں خدا کی اطاعت کی تلقین بھی ملتی ہے ، دنیا کی بےثباتی، حسن و عشق کے رموز و اسرار بھی ۔ ماہیا کی طرح اس کا دامن بھی بہت وسیع ہے ، جس میں یہ ہر موضوع کو سمیٹ سکتا ہے ۔
ذہن میں رہے کہ کہاوت ( اکھان) اور بولی میں فرق ہے . اکھان میں کوئ اٹل حقیقت بیان کی جاتی ہے اور بولی احساسات کا اظہار ہے .
بعض دفعہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک دیہاتی کاندھے پر کسّی رکھے اونچی آواز میں گا رہا ہے
* اوڑک ڈھاہ لگنی – بوٹا جمیا ندی دے کنارے
(یہ جو ندی کے کنارے چھوٹا سا پودا اگا ہؤا ہے , دریا (ندی) کا پانی زمین کو کاٹتا ہؤا اپنا پاٹ چوڑا کرتا ہؤا اس تک پہنچ جاے گا اور بلآخر اسے اپنے ساتھ بہا لے جاےگا )
تو ہم حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ دیہاتی کتنے مؤثر انداز میں دنیا کی بےثباتی کا ثبوت دے رہا ہے ۔ بولیاں گاتے وقت کسی ڈھولک اور چمٹے کی ضرورت نہیں پڑتی. ۔ بولیوں کا تاثّر ان کے نغیر بھی اپنا رنگ جما لیتا ہے ۔
*
الفوں اک رب سی ، قدرت دا چمکارا
( جس طرح حرف ا کے ساتھ کوئ دوسرا لفظ نہیں اسی طرح خدا کی ذات بھی وحدہ لا شریک ہے ۔ یہ دنیا تو اس کی قدرت کا ظہور ہے ) ۔
َ، الفوں اک رب سی ، ان چار الفاظ میں خدا کی وحدانیت اس قدر اختصار کے ساتھ بیان کی گئ ہے جسے بیان کرنے کے لیےُ بڑے سے بڑے شاعر ترستے .ہیں
بولیاں عمومأ میلوں ٹھیلوں میں گائ جاتی ہیں . لوگ گول دایُرے میں کھڑے ہو جاتے ہیں .درمیان میں ایک شخص اصل بولی سنانے سے پہلے کوئ مصرعه یا شعر تحت الفظ بولے گا ، اور اس کے بعد اصل بولی تھوڑے سے سر کے ساتھ پڑھے گا
.بولی گانے والا پہلا مصرعه اس طرح . کہ سکتا ہے ؛
کھٹو کھٹنے نوں ٹوریا تے کھٹ کے لیاندے چنے
اور اس کے بعد اصل بولی یوں گاۓ گا ؛
منڈے مر گۓ کمایاں کر کے اجے تیرے بُندے نہ بنے
( کمائ کرنے والے کو کمائ کرنے بھیجا اس نے کمائ کے پیسوں سے چنے خرید لۓ.
لڑکے کمائ کرتے کرتے تھک کۓ لیکن ابھی تک اتنی رقم جمع نہ ہو سکی جس سے تمہارے معیار یا پسند کے آویزے بنواۓ جا سکیں )
پہلا مصرعه محض وزن بنانے کے لۓ ہوتا ہے اور اس کا تعلق اصل بولی سے ہونا ضروری نہیں . اصل بولی کے کہنے پر ارد گرد کے لوگ بھنگڑا ڈالیں گے. یہاں ڈھول کی موجودگی ضروری ہے جو جوش ابھارنے کا کام کرتا ہے. بعض من چلے اس موقع
کے لۓ خاص طور پر لکڑی کا ایک گاهلڑ (گلہری ) بنواتے ہیں . اس کی زبان اور دم کے شروع میں علیحده علیحده رسیاں ڈال کر اسے ایک لمبے ڈنڈے کے اوپر باندھ لیتے ہیں . جب لوگ بھنگڑہ ڈال رہے ہوتے ہیں تو گلہری کی دونوں رساں کھینچنے سے اس کی
دم اوپر اٹھتی ہے اور منہ بند ہوتا ہے. اور یہ عمل بار بار دہرایا جاتا ہے.
جاری ہے