Blood thirsty people's victim

خون کے پیاسے لوگ – Blood thirsty people

خون کے پیاسے لوگ
Blood thirsty people

آپ اخبار تو روزانہ پڑھتے ہوں گے. کیا آپ نے کبھی اندازہ لگایا کہ اخبار میں روزانہ کتنے لوگوں کو قتل کیےُ جانے کی خبریں شایُع ہُویُ ہیں. ؟. یا آسان الفاظ میں روزانہ کتنے لوگ قتل ہو رہے ہیں ؟. زندگی اللہ تعالے کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے. ہماری زندگی اللہ تعالے نے دی ہے اور واپس لینے کا اختیار بھی اُسی کے پاس ہے. کسی کی جان لینے کا مطلب ہے کہ قاتل نے اللہ تعالے کا زندگی لینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور یہ شرک کے زُمرے میں آتا ہے. اسی لیےُ اسلام میں ناحق قتل کی ممانعت کی گیُ ہے. آج کل اپنے ملک میں روزانہ بہت سے لوگ کیُ وجوہات کی بنا پر اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں. ان وجوہات میں پُرانی دُشمنی، غیرت ، گھریلو ناچاقی، لین دین کا تنازعہ ، ڈاکہ زنی، زمین کا تنازعہ ، دہشت گردی وغیرہ شامل ہیں. زیادہ تر قتل زر، زن اور زمین کی وجہ سے ہو رہے ہیں. ہر قتل کی وجہ انہی تین چیزوں تک پہنچتی ہے. سپرا ورڈ فار آل ڈات کام نے 13 مارچ 2023 سے 12 اپریل 2023 تک روزانہ قتل ہونے والے واقعات کے اعداد و شمار جمع کیےُ ہیں. یہ اعداد و شمار روزنامہ جنگ ، لاہور میں شایُع ہونے ہیں. یہ عین ممکن ہے کہ دُوسرے اخبارات میں ایسے واقعات رپورٹ ہُوےُ ہوں. لیکن ادارہ نے صرف ایک اخبار میں شایُع ہونے والے واقعات کو اکٹھا کیا ہے. ملک میں ایک روز میں قتل کے واقعات میں کمی بیشی ہو سکتی ہے.

عنوانات:

ہر روز قتل ہونے والوں کی تعداد.
مختلف وجُوہات میں مقتولین کی تعداد
سب سے زیادہ قتل کس دن ہویےُ
سب سے کم قتل کس دن ہُوےُ

ہر روز قتل ہونے والوں کی تفصیل

سوموار

پرانی دشمنی = 1
دہشت گردی = 16
ڈاکہ زنی = 3
اراضی تنازعہ = 5
پسند کی شادی = 2
زیادتی = 1
نشہ = 3
پولیس مقابلی = 3
نا معلوم = 4
نوسر بازی شکار= 1
مفت مارا گیا = 1

کل تعداد = 40

منگل وار

دہشت گردی = 5
زیادتی = 1
پولیس مقابلہ = 2
نشہ زیادتی = 2
مردم شماری ڈیوٹی = 2
وجہ نا معلوم = 4
شادی جھگڑا = 1
پسند کی شادی = 1
ڈاکہ زنی = 4
مفت مارا گیا = 2

کل تعداد = 24

بُدھ وار

ڈاکہ زنی = 1
پرانی دشمنی = 3
رقم کا جھگڑا = 5
نامعلوم = 7
نشہ زیادتی = 3
ٹریفک حادثہ = 1
پولیس مقابلہ = 3

کُل تعداد = 23

جمعرات

اراضی تنازعہ = 1
پرانی دشمنی = 2
دمہ، نشہ = 2
وجہ نامعلوم = 10
ڈاکہ زنی = 1
گھریلو تنازع = 1

کل تعداد = 17

جمعہ

اراضی تنازعہ = 5
پرانی دشمنی = 3
پولیس مقابلہ = 7
اغوا، زیادتی = 1
نامعلوم = 3
نشہ = 3
پسند کی شادی = 1

کل تعداد = 23

ہفتہ

دوسری شادی کا رنج = 1
ڈاکہ زنی = 4
نامعلوم = 7
پولیس مقابلہ = 1
پرانی دشمنی = 6
رشتہ نہ ملا لڑکی
قتل کر دی. = 1
نشہ = 1
گھریلو ناچاقی = 1
ٹریفک حادثہ = 1

کل تعداد = 23

اتوار

گھریلو ناچاقی = 3
مفت میں مارا گیا = 1
پرانی دشمنی = 5
نامعلوم = 7
پولیس مقابلہ = 7
ڈاکہ زنی = 1
بیٹی اپنی نہ ہونے
کا شک = 1
ہارٹ اٹیک = 1

کل تعداد = 6 2

ایک ہفتہ میں قتل ہونے والوں کی تفصیل کچھ یُوں ہے :

سوموار = 40
منگل وار = 24
بُدھ وار = 23
جمعرات = 17
جمعہ = 23
ہفتہ = 23
اتوار = 26

کل تعداد = 176

مختلف وجوہات میں مقتولین کی تعداد

اب ہم 30 دنوں میں مختلف وجوہات کی مد میں مقتولین کی تعداد دیکھتے ہیں. یاد رہےے کہ یہ تفصیلات صرف ایک اخبار روزنامہ جنگ، لاہور میں شایُع ہونی والی رپورٹوں پرمبنی ہیں. اصل تعداد کم و بیش ہو سکتی ہے.

قتل کی وجہ     تعداد مقتول

پُرانی دُشمنی =20
دہشت گردی = 21
ڈاکہ زنی = 14
اراضی تنازعہ = 11
رشتہ نہ ملنے پرلڑکی قتل = 1
پسند کی شادی کا رنج = 5
بیٹی اپنی نہ ہونے کا شک = 1
اغوا، زیادتی = 3
نشہ کی زیادتی = 14
شادی میں جھگڑا = 1
پولیس مقابلہ = 23
نا معلوم = 42
گھریلو جھگڑے = 5
نوسر بازی کا شکار= 1
مُفت میں مارے گیےُ= 4
مردم شماری کے دوران = 2
لین دین میں جھگڑا = 5
حادثہ، ٹرک سے ٹکر= 2
ہارٹ اٹیک = 1

کل تعداد = 176

سب سے زیادہ قتل کس دن ہُوےُ:

سب سے زیادہ قتل سوموار کو، 40 قتل ہوےُ

سب سے کم قتل کس دن ہوےُ:

سب سے کم قتل جمعرات کو ، 17 قتل ہوےُ.

>

قتل کی وجہ ” نامعلوم ” کی تشریح

یہ رپووتٹیں لاشیں بر آمد ہونے کے وقت کی ہیں اس وقت کیُ قتلوں کی وجہ نا معلوم لکھی گیُ. پولیس کی تفتیش کے بعد قتل کی وجوہات تو سامنے آ جاتی ہیں. لیکن ان کی تفصیل اخبارات میں نہیں دی جاتیں.

مندرجہ بالا کوایُف دیکھتے ہُوےُ کہا جا سکتا ہے کہ ملک مین دہشت گردی، ڈاکہ زنی اور نشہ کا کلچر زیادہ نظر آ رہا ہے. ملک میں پولیس کے عملہ میں مزید بھرتی کی ضرورت  ہے.
پُرانی دپشمنی ایسا نازک موضوع ہے کہ اس پر دشمنی کیُ نسلوں تک چلتی ہے. ایسی دُشمنی میں کویُ فریق بھی کسی قتل کا بدلہ لینے سے دستنردار نہیں ہوتا.. اگر ایک فریق چاہے کہ یہ دشمنی ختم ہو، تو اس کے اڑوس پڑوس کے لوگ یا وہ لوگ جو نہیں چاہتے کہ ان دو گروہوں میں دشمنی ختم ہو، وہ مقتول گروپ کے سرکردہ کو طعنےماریں گے کہ دیکھو تمہارے مخالفوں نے تمہارے باپ کو قتل کیا تھا تمہارے کاندھوں پر تمہارے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کا قرض کا بوجھ پڑا ہے. تمہارے باپ کی رُوح تڑپ رہی ہے کہ میرا بیٹا کب میرے قتل کا بدلہ لے گا. ایسی
دشمنیاں قبایُلی علاقوں میں زیادہ ہیں. دُشمنیوں کا یہ کلچر بہت پُرانا ہے اور اسے ختم ہونے میں کیُ نسلوں کا وقت درکار ہے.

اختتامیہ = میں اللہ تعالے سے ہر وقت دُعا کرتا ہُوں کہ وہ ہر ذی نفس کو کامیابی اور صحت کاملہ عطا فرماےُ.


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *