Electronic Voting Machines

الیکٹرانک ووٹنگ مشین – حصہ اوّل

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین

حصّہ اوّل.
آج کل ہماری حکومت کا سارا ٹبّر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے گن گا رہا ہے. ، حکومت کو اگلے عام الیکشن الیکٹرانک ووٹینگ مشینوں کے ذریعے کرانے کی اتنی جلدی کیوں ہے ؟ . کہ عوامی نما یُندوں سے پوچھے بغیر یا قومی اسمبلی میں بل لانے کے بغیر ہی آرڈیننس جاری کر دیا. جس میں اگلے عام الیکشن میں رایُج پیپر ووٹینگ کی جگہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی. اس کے ساتھ ہی غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے. اور ساتھ ہی پاکستان الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گیُ ہے کہ وہ اگلے عام انتخابات کے لیےُ ان مشینوں کی خریداری کا انتظام کرے.
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ مشینیں پہلے سے رایُج پیپر بیلٹنگ کا نعم البدل ہوسکتی ہیں ؟. کیا ان کے مہیا کردہ نتایُج پر اعتبار کیا جا سکتا ہے ؟. کیا ان مشینوں کے ذریعہ کسی خاص پارٹی یا امیدوار کو جتوایا جا سکتا ہے ؟ کون سے ممالک ان مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کو رد کر چکے ہیں ؟ یہ اور اس کے علاوہ بہت ساری باتوں پر اس آرتیکل میں زیر بحث لایُں گے.

عنوانات :

نمبر 1 – الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں  کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتی ہیں ؟
نمبر 2 – ّای-وی-ایم کے لوازمات.
نمبر 3 – ای-وی-ایم کا سافت ویُر کتنا محفوظ ؟.
نمبر 4 – کیا ای-وی-ایم کسی خاص پارتی کو جتوا سکتی ہے ؟.
نمبر 5 – وہ ممالک جنہوں نے ای-وی-ایم کے ذریعے ووٹنگ کو رد کر دیا.
نمبر 6 – ہماری حکومت ای-وی-ایم کے ذریعے ووٹنگ پر بضد کیوں ؟.
نمبر 7 – مزید مشکلات

ای-وی-ایم کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دو حصّوں پر مشتمل ہوتی ہے :
نمبر 1 . پہلے حصے کا نام ” بیلٹنگ یونٹ ” ہے جس پر ووٹراپنے
پسندیدہ ووٹر کے نام کا بٹن دباتا ہے.
نمبر 2 – دوسرے حصے کو ” کنٹرول یونٹ ” کہتے ہیں. اور متعلقہ پولنگ آفیسر یا پریزایُڈنگ آفیسر کے کمرہ میں ہوتا ہے. یہ دونوں حصے ایک 5 میٹر لمبی
سپیشل کیبل کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں. دونوں
حصے ایک عدد 6 وولٹ بیٹری کے ذریعے کام کرتے ہیں.

ای-وی-ایم کے لوازمات:

نمبر1 – یہ مشینیں 6 وولٹ بیٹری پر چلتی ہیں اور انہیں کسی دوسرے ذرایُع سے بجلی کی ضرورت نہیں ہوتی. ہر پولنگ سٹیشن پر ایک زایُد بیٹری کا موجود ہونا پولنگ کو جاری رکھنے کے لیےُ کارآمد ہو گا ، تا کہ ایک بیٹری اگر کسی وجہ سے کام نہ کرے تو اس کا متبادل موجود ہو.
نمبر 2 – یہ مشینیں دو علیحدہ علیحدہ حصوں پر مشتمل ہوتی ہیں، جو ایک 5 میٹر لمبی سپیشل کیبل کے ذریعے آپس میں منسلک ہوتی ہیں.
source: ScientificAmerican

ای-وی-ایم کا سافٹ ویُر کتنا محفوظ ؟

ان مشینوں کا سافٹ ویُر مندرجہ ذیل الیکٹرانک حصوں پر مشتمل ہوتا ہے :
نمبر 1 – ہارڈ ویُر – ہارڈ ویُر وہ انفراسٹرکچر ہے جو سافٹ ویُر استعمال کرتا ہے.
نمبر 2 – مدر بورڈ ، جس میں تمام حصے لگے ہوتے ہیں.
نمبر 3 – پروسیسر –
نمبر 4 – سافٹ ویُر یا فرم ویُر -یہ حصّہ گویا مشین کا ذہن یا دماغ ہے. یہ حصہ مشین کے کاموں کو ہارد ویُر پلیٹ فارم کے ذریعے چلاتا ہے.
نمبر 5 – ان میں سب سے پہلے ایک سیٹ اپ پراسس کام شروع کرتا ہے، یہ کسی امیدوار کے متعلقہ سویُچ کو کنٹرہل کرتا ہے.
نمبر 5 – ووٹنگ سے پہلے الیکشن کمیشن کا مقرر کردہ افسر، امیدوار یا اس کے نمایُندہ کے سامنے ووٹنگ مشین کے کام کرنے کا طریقہ بتاتا ہے.
نمبر 6 – ووٹنگ مشین کو سیل کر دیا جاتا ہے. ووٹوں کی گنتی والے دن مشین ہر امیدوار کو پڑنے والے ووٹوں کے تعداد دکھا دے گی.
نمبر 7 – الیکشن کمیشن کا آفیسر تمام امیدواروں کو پڑنے والے ووٹوں کی فہرست بنا کر جیتنے والے امیدوار کے نام کا اعلان کر دے گا.

  سارا کام اس کے سافت ویُر پر منحصر ہوتا ہے. کویُ شخص جو ان مشینوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے اور ان کے ڈیزایُن کو سمجھتا ہے، وہ مشین کے پروسیسر میں اپنی مرضی کی کوڈنگ کر کے مشین کے سارے کام کو نا قابل اعتبار بنا سکتا ہے.
یہاں دو سوال پیدا ہوتے ہیں :
نمبر 1 – کیا ہم خراب ای-وی-ایم بنا سکتے ہیں ؟ ——-جی ہاں
نمبر 2 – کیا ہم ووٹوں کی تعداد میں کمی بیشی کر سکتے ہیں ؟ ——جی ہاں
یہ سب اس وقت ہو سکتا ہے جب ووٹنگ کے وقت سافٹ ویُر کام کر رہے ہوں. چند سطروں کی فایُل انسٹال کرنے سے مشین کے کام کرنے کا طریقہ بدل جاےُ گااور ووٹوں کی غلط تعداد ظاہر ہو گی.

ہم مشین بنانے والے ادارے اور مشینوں کو سپلایُ کرنے والوں پر اعتبار کر لیتے ہیں. کویُ بھی شخص جو ان مشینوں کے کام ، ڈیزایُن اور سافٹ ویُر کو سمجھتا ہے، وہ مشین مین چند الفاظ پر مشتمل اپنا کوڈ شامل کر دے یا پروسیسر تبدیل کر دے ، تو مشین سارے اعداد و شمار غلط ظاہر کرے گی. ملین ڈالر آفر کسی بھی شخص کو اس کام کے لیےُ آمادہ کر سکتی ہے. حقیقت یہ ہے کہ ای-وی-ایم مشینوں کو کسی بھی غیر آزمودہ مینوفیکچرر سے بنوانا بہت ہی غلط ہے. ہم اپنے ملک میں تو یہ مشینیں بنانے سے رہے. اور کسی دوسرے پر اعتبار کرنا بے وقوفی ہو گی . ہمارے پاس ایسا کویُ ایکسپرٹ نہیں جو ان مشینون کی مینوفیکچرنگ کے وقت یہ نگرانی کر سکے کہ مشینوں کی تیاری میں کویُ گڑ بڑ نہیں ہو رہی. یہ چانس بھی موجود ہے کہ کچھ مشینوں میں گڑ بڑ کر دی جاےُ اور زیادہ تر مشینیں صحیح ہوں.

کیا ای-وی-ایم کسی خاص پارٹی کو جتوا سکتی ہے ؟

کسی خاص پارٹی یا امیدوار کو جتوایا جا سکتا ہے. اس کے لیےُ مشین کے پروگرام میں مطلوبہ امیدوار کے سیریل نمبر کی نشان دہی کرنا ضروری ہے. جو سافٹ ویُر میں تبدیلی کے ذریعے ہی ممکن ہے. کسی دوسرے مینوفیکچرر سے یہ مشینیں تیار کروانے پر یہ کون اور کیسے دیکھے گا کہ کسی خاص امیدوار کو زیادہ ووت ملنے کے لیےُ کیا کیا گیا ہے. یہ ایک نہایت نازک مسُلہ ہے.
source: EconomicTimes

جاری ہے.


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *