3rd days' moon

میری آواز سنو – لا علمی یا جہالت

میری آواز سنو.

لا علمی یا جہالت
پاکستان کے قومی جھنڈے پر چاند اور ستارہ بنا ہوتاہے. یہ چاند اور ستارہ ہمارے قومی تشخّص کا نشان ہے. لیکن ہم میں سے اکثر اپنی لا علمی یا جہالت کی وجہ سے اس کی توہین کر رہے ہیں. میں اس بات کو ذرا تفصیل سے بیان کرتا ہوں .

آپ نے کبھی 3 یا 4 دن کے چاند کو دیکھا ہے ؟.

3rd days' moon
3rd days’ moon

یکم سے 14 یا 15 تاریخ تک چاند کی دونون نوکیں بایُں طرف ہوتی ہیں. یہ گویا چاند کے عروج کی نشانی ہے. ان تاریخوں میں چاند بڑھوتڑی کی طرف جا رہا ہوتا ہے. 15 یا 16 تاریخ کے بعد جب اسے زوال شروع ہوتا ہے تو اس کی دونوں نوک یا کنارے داہنی طرف ہوتے ہیں. یہ فرق ذہن میں رکھیں.

waning moon
waning moon

پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی میں اپنے قومی جھنڈے پر سیر حاصل بحث ہویُ. اور اس میں یہ نقطہ بھی اٹھایا گیا کہ قومی جھنڈے میں چاند کے عروج کی شکل دکھایُ جاےُ گی. یعنی چاند کی دونوں نوک بایُں طرف ہوں گی. یہ ایک ایسا نقطہ تھا کہ جس پر قومی اسمبلی میں اتفاق راےُ تھا. یہ گویا ااس خواہش کے اظہار کی علامت تھی کہ پاکستان عروج کی طرف جا رہا ہے. آپ دکومت پاکستان یا کسی صوبے کی حکومت کا کویُ خط دیکھ لیں اس میں چاند کی دونوں نوک بایۃں طرف ہیں. یعنی لاشعوری خواہش کہ پاکستان ترقّی کرے.

phases of moon
Lunar phases vector illustration. Moon phase cycle, new moon, full moon, waxing and waning moon icons.

آج کل معاملہ الٹ چل رہا ہے. لوگ اپنی گاڑیوں ، دیوارون پر جب پاکستان کا قومی پرچم بناتے ہیں تو چاند کی دونوں نوک دایُں طرف بناتے ہیں. کیوں ؟ لاعلمی یا جہالت ؟. قومی پرچم پر چاند کی دونوں نوک دایُں طرف بنانے کا مطلب ہے کہ ملک زوال کی طرف جاےُ یا جا رہا ہے. کیا یہ خواہش صحیح ہے ؟.

اپنے ملک مین تقریبآ ہر سیاسی پارٹی نے اپنے لیٹر ہیڈ پر چاند اور ستارہ بنایا ہؤا ہے. جس میں چاند کی دونوں نوکیں دایُں طرف دکھایُ گیُ ہیں . چاند کی یہ شکل زوال کی طرف جانے والی ہے.
کیا ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ پارٹی پاکستان کو زوال کی طرف لے جاےُ گی یا لے جانے کی کوشش کرے گی ؟. سیاسی پارٹیوں کو اپنے لیٹر پیڈ پر چاند کی دونوں نوک بایُں طرف دکھانا چاہیےُ. اگر وہ پاکستان کو عروج کی طرف ترقّی کرتا ہؤا دیکھنا چاہتی ہیں.

بات صرف سیاسی پارٹیوں تک محدود نہیں رہی. یہاں بڑے بڑے بزجمہر اس باریک نقطے سے بے خبر ہیں. ذرا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے 5000 روپے، 1000 روپے اور 500 روپے کے کرنسی نوٹ پر بنے چاند ستارہ کو دیکھیہں. ان پر چاند کی دونوں نوک دایُں طرف ہیں. یعنی زوال کی طرف مایُل چاند. میں توہمات پر یقین نہیں رکھتا، لیکن بعض باتوں کا اثر ضرور پڑتا ہے. ذرا سوچیےُ قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن عزیز پر کیا نہیں گزری !. ہم عروج کی بجاےُ زوال کی طرف جا رہے ہیں. اور اس کا اظہار ہم اپنے قومی پرچم پر بناےُ چاند کے ذریعے کر رہے ہیں.

5000 rs note
pakistani currency

یہ ایک قومی فریضہ ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنایُں کہ جہاں کہیں بھی قومی پرچم بنایا جاےُ ، اس میں چاند کی نوک بایُں طرف ہوں. یعنی چاند عروج کی طرف جا رہا ہو. حکومت کو چاہیےُ کہ وہ ؛
نمبر 1 . – اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ذریعے بھر پور تحریک چلاےُ کہ قومی پرچم بناتے وقت چاند کو عروج کی طرف مایُل دکھایا جاےُ.
نمبر 2. – حکومت اخبارات کو حکم دے کہ وہ اپنے اخبار کی ہر اشاعت میں قومی پرچم بناےُ اور اس پر چاند کی نوک بایُں طرف دکھایُں. اس کے نیچے یہ لکھّا جاےُ ” صحیح قومی پرچم یہ ہے :
بنمبر 3.- سیاسی پارٹیان فوری طور پر اپنے لیٹر پیڈ اور بینرز پر زوال پزیر چاند کی بجاےُ عروج کی طرف مایُل چاند دکھایُں. جن سیاسی پارٹیوں کے لیٹر پیڈ پر زوال پذیر چاند ہے اگر وہ اسے تبدیل نہ کریں ، تو یہ سمجھا جاےُ کہ وہ پارٹی ملک کو زوال پزیر دیکھنا چاہتی ہے.
نمبر 4. – قیام پاکستان کا دن، 14 اگست نزدیک آ رہا ہے اور چھوٹے چھوٹے قومی پرچموں کی بڑی تعداد میں پرنٹنگ کی جاےُ گی. ابھی سے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ذریعے مشتہر کیا جا ےُ کہ ایسے پرچموں پر چاند کی نوک بایُں طرف دکھایُ جاےُ.
نمبر 5.- زیر گردش کرنسی نوتوں پر چاند کے رخ کو تبدیل کرنا خاصا مشکل کام ہے. اس کا حل یہ ہے کہ آیُندہ چھپنے والے کرنسی نوٹوں پر چاند کی پوزیشن صحیح ہونی چاہیےُ. موجودہ زیر گردش کرنسی نوٹوں کو سٹیٹ بینک آف پاکستان واپس لینا شروع کر دے اور ان کی جگہ چاند کی صحیح پوزیشن والے نوٹ چھاپے.

حیرانگی کی حد تک ایک روپیہ، دو روپیہ اور پانچ روپیہ کے سکّوں پر چاند (ارادی یا غیر ارادی طور پر ) صحیح پوزیشن میں ہے. یہ بات سمجھ میں نہیں آیُ کہ سکّوں پر چاند عروج کی طرف مایُل ہے اور کرنسی نوٹوں پر زوال پزیر. سٹیٹ بینک آف پاکستان شاید کچھ وضاحت کر سکے.

پاکستان انٹرنیشنل ایُر لایُن کے جہازوں کی دم پر قومی جھنڈا نبا ہوتا ہے. ان میں زیادہ تر چاند کو صحیح بنایا گیا ہے . بعض جہازون کی دم پر زوال پزیر چاند بنا ہے. اسے درست کر دینا چاہیےُ. قومی پرچم ہمارے وقار اور توقیر کی علامت ہے. اس پر چاند کو عروج پزیر دکھایا جانا چاہیےُ

بات چھوٹی سی ہے، لیکن تاثر بہت گہرا ہے. باقی دنیا ہماری طرح جاہل یا لا علم نہیں. وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی غور کرتے ہیں. ہمارے قومی پرچم یا کرنسی نوٹوں پر زوال پزیر چاند کو دیکھ کر وہ کیا خیال کرتے ہوں گے ؟. یا ہمین کس قدر لا علم یا جاہل خیال کرتے ہوں گے ؟.


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *