روشن چہرہ، قسط 5
Bright face, part 5
Bright face, part 5
روشن چہرہ، قسط 4 سال 2013 عیسوی تک کے حالات پر مشتمل تھا. روشن چہرہ ، قسط 5 میں سن 2014 سے لے کر سن 2015 عیسوی تک کے حالات پر مختصرآ نظر ڈالیں گے. یہ حالات ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور انہیں آیُندہ نہ دُہرانے کا راستہ بھی دکھاییُں گے، اگر ہم اپنے وطن سے مخلص اور اسے ترقی دینے کے خواہش مند ہیں. اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرچلتے دیکھنا چاہتے ہیں ، تو ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کے لیےُ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں. دنیا کے بعض ممالک کو ایٹمی پاکستان بہت کھٹکتا ہے. اور اسے کمزور کرنے کے لیےُ انہوں نے اپنے ایجنٹ ہمارے ملک میں پھیلا رکھے ہیں، یہ ایجنٹ عوام کو گمراہ کرنے کے لیےُ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں. سوشل میڈیا پر بے بنیاد زہریلا پراپوگنڈہ کے ذریعے عوام کو پاکستان کے خلاف اُبھارنے کی کوشش کر رہے ہیں. پراپوگنڈا کے لیےُ یہ لوگ فیک آیُ ڈی استعمال کرتے ہیں. ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے
عنوانات
سن 2014 عیسوی کے واقعات
صدر پاکستان = ممنون حسین
ؤزیر اعظم = نواز شریف.
گورنر بلوچستان = محمد خاں اچکزیُ
” گلگت بلتستان = پیر کرم علی شاہ
” خیبر پختونخواہ = شوکت اللہ خاں
پنجاب = محمد سرور
سندھ = عشرت العباد خاں
واقعات
نمبر 1= جنوری 1، ایران سے آنے والے زایُرین کی ایک بس کے قریب ، اختر آباد کویُٹہ کے علاقہ میں ایک بم دھماکہ ہُؤا. بس میں سوار 50 زایُرین میں سے 3 موقع پر دم توڑ گیےُ، اور 24 زخمی ہوےُ
نمبر 2= جنوری 6، خیبر ایجنسی میں ایک مکان میں دھماکہ سے 10 افراد مارے گیے، اور 9 زخمی ہوےُ
نمبر 3 جنوری 9 ، شمالی پاکستان میں واقع ایک سکول میں ، جب کہ تمام طالب علم مارننگ اسمبلی کے لیےُ ایک جگہ جمع تھے،مسلح افراد نے حملہ کر دیا. ایک خود کش حملہ آور کو ایک طالب علم اعتزاز حسن نے سکول کے گیٹ پر روک لیا. اس جدوجہد میں بم پھٹ گیا، اوراعتزاز حسن شہید ہو گیا. سکول کے باقی بچے محفوظ رہے. اس حملہ کی ذمہ داری ” لشکر جھنگوی ” نے قبول کی.
نمبر 4. جنوری 19، بنوں میں ایک ملٹری دستے پر بموں سے حملہ میں 20 فوجی جوان شہید ہُوےُ.
نمبر 5. جنوری 20 ، پاکیستانی فوج کے جہازوں نے شمالی وزیرستان میں چھُپے جنگ جو طالبان پر حملہ کیا . 25 جنگ جو مارے گیےُ
نمبر 6 . مارچ 31 ، ایک پاکستانی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف پر 2007 میں ایمرجینسی لگانے پر سنگین الزام لگایا.
نمبر 7 . اپریل 3 ، سابق صدر پرویز مشرف ایک جان لیوا حملے بال بال بچے
نمبر 8 . اپریل 11 ، تحریک طالبان پاکستان کے دو مخالف گروہوں کی لڑایُ میں ، جو وزیرستان میں ہویُ، 12 طالبان مارے گیےُ
نمبر 9 ، مییُ 9 ، حکومت نے جیو ٹی وی ٹرانسمیشن پر پابندی لگا دی.
نمبر 10، میُ 28 ، تحریک طالبان کا ایک لیڈر” عاشق اللہ ًمحسود ” تحریک سے علیحدہ ہو گیا. اس کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان جو کچھ کر رہی ہے ، وہ اسلام کے خلاف ہے
نمب 11 . جون 6 ، تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے لیڈر عاشق اللہ محسود کو کسی نے شمالی وزیرستان کے گاؤں عُر مز میں قتل کر دیا
نمبر 12 . اگست 13، پی ٹی آیُ اور پی ٹی اے نے اپنا ” لانگ مارچ ” لاہور تا اسلام آباد شروع کیا
نمبر 13 . جون 8 ، بندوق بردار بلوایُوں نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایُر پورٹ پر حملہ کر دیا. 13 آدمی مارے گیےُ. آنے جانے والی تمام پروازیں بند کر دی گییُں
نمبر 14. جون 9 ، کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایُر پورٹ کو ہوایُ جہازوں کی آمد و رفت کے لیےُ کھول دیا گیا. کل کے حملے میں مزید 8 زخمی انتقال کر گیےُ. تحریک طالبان پاکستان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی
نمبر 15. جون 10 ، کراچی ایُر پورٹ پر حملے کے جواب میں پاکستان ایُر فورس نے تیراہ ریجن میں طالبان کے ٹھکانوں پر بم باری کر کے 15 طالبان کو جہنم رسید کیا
نمبر 16. جون 11 ، پاکستان کے فوجی جہازوں کی طالبان کے تیراہ ، خیبر ایجنسی میں واقع ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 25 طالباب مارے گیےُ، اور15 زخمی ہوےُ.
نمبر 17. جون 15 ، سال 2014 میں جناح انٹرنیشنل ایُر پورٹ پر حملہ کے ماسٹر مایُنڈ ابو عبدالرحمان المانی پاکستان ایُر فورس کے فضایُ حملوں میں مارا گیا
نمبر 18 ، اگست 13 ، طاہر القادری اور پی ٹی آیُ کا مشترکہ لانگ مارچ ، لاہور تا اسلام آباد شروع ہُؤا. اس لانگ مارچ میں ظاہر القادری نے اپنی قبر کھد وایُ، کہ اس کے مطالبات نہ مانے گیےُ تو وہ یہیں مر جاےُ گا، اور اُسے اسی قبر میں دفن کیا جاےُ. قادری صاحب تو اب تک کینیڈا میں ہیں ، اور ان کی کھد وایُ ہویُ قبر ان کا انتظار کر رہی ہے
نمبر 19 ، اگست 16، پی ٹی اے اور پی ٹی آیُ کا دھرنا پارلیمنٹ کے سامنے شروع ہو گیا
نمبر 20 . ستمبر 4 ، پاکستان میں مون سون کی بارشوں سے 40 افراد جان سے گیےُ. سیلابوں نے 205 آدمیوں کی جان لے لی
نمبر 21. اکتوبر 10، ملالہ یوسف زیُ کو “لڑکیوں کو تعلیم دو” کے لیےُ جد و جہد پر نوبل پیس پرایُز دیا گیا
نمبر 22 ، دسمبر 16، فوج کے زیر انتظام آرمی پبلک سکول پشاور پر 7 مسلح ظالبان نےحھملہ کر کے 132 بچوں ، سکول کے عملے کے 9 افراد سمیت 141 افراد کو شہید کر دیا. تمام حملہ آور مارے گیےُ. یہ حادثہ ایسا تھا جو پورے ملک کو سوگوار کر گیا
نمبر 23 ، دسمبر 17، پی ٹی آیُ نے اپنا 126 روزہ دھرنا ختم کر دیا. یہ دھرنا ایسے وقت دیا گیا تھا جب چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جس میں پاکستان کو ترقی دینے کے کیُ منصوبوں پر دستخط ہونے تھے. اس دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا. اس طرح پی ٹی آیُ کا ملک کو ترقی کا موقع نہ دینے کا مذموم مقصد پورا ہو گیا
source: en.wikipedia.org
سال 2015 عیسوی کے واقعات
صدر پاکستان = ممنون حسین
وزیر اعظم = نواز شریف
واقعات
نمبر 1= جنوری 4 = پاکستان ایر فورس کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں طالبان ٹھکانوں پر حملہ کر کے 31 جنگ جُوؤں کا خاتمہ کر دیا
نمبر 2 ، امریکہ کے ہوایُ حملہ میں 8 اُزبُک جوان مارے گیےُ. امریکہ کا کہنا تھا کہ یہ جوان القایُدہ کے ساتھ اس کی لڑایُ میں مارے گیےُ
نمبر 3 ، جنوری 10 = ایک مسافر کوچ جو کراچی سے شکارپور جا رہی تھی، وہ پاکستان نیشنل ہایُ وے لنک روڈ نزد گلشن حدید کراچی کے نزدیک ایک آیُل ٹینکر سے ٹکرا گیُ. حادثہ کے بعد مسافر کوچ اور آیُل ٹینکر میں آگ لگ گیُ.اس حادثہ میں 57 افراد جان سے گییےُ، کیُ زخمی ہوےُ.
نمبر 4، جنوری 25 = ملک کے 80 فی صد حصے میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے اندھیرا رہا.
نمبر 5 ، فروری 7 = بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے کے مقدمہ میں اس وقت ڈرامایُ صورت حال پیدا ہو گیُ ، جب رینجرز نے سندھ ہایُ کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرایُ کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے پیچھے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کا ہاتھ تھا. یاد رہے کہ مذکورہ فیکٹری میں آگ سے 258 ورکر زندہ جل گیےُ تھے
نمبر 6 ، فروری 13 =پاکستان نے اعلان کیا کہ اس نے تحریک طالبان کے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے ، جو گزشتہ برس 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول ، پشاور میں بچوں کو شہید کرنے میں ملوث تھے.
نمبر 7 ، مارچ 14 = ایک لیڈی ماڈل ایان علی کو بے نظیر انڑنیشنل ایُر پورٹ پر ایُر پورٹ سیکورٹی نے گرفتار کر لیا ، اس سے 505،800 امریکی ڈالر بر آمد ہوےُ، جنہیں اس نے ڈیکلیُر نہیں کیا تھا.. ایان علی کی ضمانت گرفتاری کے 122 دن بعد ہویُ.
نمبر8 ، مارچ 19 =سزاےُ موت کے قیدی صولت مرزا نے پھانسی دیےُ جانے سے قبل ایک ویڈیو میں بیان دیا کہ اُسے متحدہ قومی موو منٹ کی لیڈرشپ نے سیاسی پیادے کے طور پر استعمال کیا. صولت مرزا نے 5 جولایُ 1997 کو شاہد حمید، منیجنگ ڈایُرکٹر کے ای ایس سی ، اس کے ڈرایُور اور ایک گارڈ کو قتل کر دیا تھا. صولت مرزا کو پھانسی کی سزا ہویُ
نمبر 9 ، اپریل 14 = ایم قیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو لندن پولیس نے حراست میں لے لیا. اس پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا. اسے کے پیرو کاروں نے کراچی میں احتجاج کے بعد دھرنا دیا. برٹش ہایُ کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ کراچی میں برطانیہ کونسلیٹ کا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ الطاف حسین کی گرفتاری ایک حساس معاملہ ہے. اور حکومت اس معاملے میں تمام قانونی ذرایُع پر نظر رکھے گی.
نمبر 10، میُ 19 = زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آیُ. یہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پہلی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم تھی جو 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کھیلنے آیُ
، میُ 22 = زمبابوے اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کا پہلا ٹی-20 میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا. جسے 60 ہزار تماشیوں نے دیکھا
نمبر 11، اگست 14 = پاکستان کا 69 واں یوم آزادی منایا گیا
نمبر 12 ، اگست 22 = پنجاب الیکشن تریبیونل نے قومی اسمبلی حلقہ نمبر این اے 122 مین دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ دیا.
نمبر 13، ستمبر 6 = پاکستانیوں نےیوم دفاع منایا
نمبر 14، ستمبر 7 = سردار ایاز صادق، سابقہ سپیکر قومی اسمبلی او مسلم لیگ (ن) کے لیڈر نے پاکستان سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبیونل کے حلقہ نمبر این اے 122کے فیصلہ کے خلاف اپیل دایُر کی
نمبر 15 ، اکتوبر 11 = پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کےحلقہ نمبر 122 کے دوبارہ الیکشن میں پی ٹی آیُ کے امیدوار عبدالعلیم خان کو ہرا کر میدان مار لیا
نمبر 16، اکتوبر 30 = عمران خان نے اپنی بیوی ریحام کو طلاق دے دی. ان کی سنگت صرف دس ماہ رھی
نمبر 17 ،دسمبر 25 = اندین وزیر اعطم نریندرا مودی نے نواز شریف ، وزیر اعطم پاکستان سے لاہور میں ملاقات کی.
نمبر 18 ، دسمبر30 = ایف آیُ اے نے سابقہ پاکستانی وزیر اعطم شوکت عزیز کو ملک سے غداری کے الزام میں بلا لیا
مندرجہ بال عرصہ کے دوران انسانی زندگی بڑی سستی دکھایُ دے رہی ہے. میں نے قتل و غارت کے سارے واقعات نہیں لکھے. اللہ تعالے ہم سب پر رحم .کرے
source = en.wikipedia.org
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.