روشن چہرہ، قسط -4 Bright Face, Part – 4

Bright Face, P-4

روشن چہرہ، قسط 4
Bright Face , Part 4

روشن چہرہ، قسط 4

Bright Face, Part-4

بے نظیر قتل کے بعد  مشرف کے خلاف عوامی جذبات انتہا تک پہنچ ھیےُ. پی پی پی کو اس قتل کا بہت فایۃدہ ہؤا. لوگوں کی ہمدردیان ان کے ساتھ ہو گییُں. 2008 کے الیکشن میں پی پی پی نے میدان مار لیا.مشرف کے استعفے کے بعد آصف علی زرداری ملک کے صدر منتخب ہوےُ. ان کی صدارت میں کیُ اہم آیُنی ترامیم منظور ہویُں.      اس  سے پہلے عرصہ کے حالات جاننے کے لیےُ دیکھیےُ ” روشن چہرہ، قسط

عنوانات

صدارتی انتخاب 2008
زرداری دور صدارت
عام انخابات 2013
صدارتی انتخاب 2013
واقعات 2013

صدارتی انخاب 2008

پرویز مشرف کے استعفے کے بعد صدارتی انتخاب ستمبر 2008 میں ہُوےُ. 9 ستمبر 2008 کو آصف علی زرداری ملک کے صدر منتخب ہُوےُ. ان کے دور صدارت میں کیُ اہم  فیصلے ہُوےُ. اور کیُ متنازعہ آیُینی دفعات  کو نیُ جہت ملی.

 

زرداری دور صدارت

زرداری کےدور صدارت میں واقع ہونے والے کچھ واقعات یہ ہیں.

نمبر 1 = ستمبر 16، 2008 کو مشرف کا بنایا ہُؤا این آر او منسوخ کر دیا گیا.

نمبر 2= مارچ 9، 2008 کو ملازمت پیشہ خواتین کی ہراست روکنے کا بل منظور کیا گیا.

نمبر 3= قومی ا سمبلی نے 8 اپریل ، 2010 کو اٹھارویں ترمیم منظور کی. جس سے آیُین کی دفعہ 58 بی 2 کے تحت صدر کا قومی اسمبلی توڑنے کا اختیار ختم ہو گیا. اسی ترمیم کے تحت شمال مغربی سرحدی صوبہ کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخواہ رکھا گیا.

نمبر 4= مسٹر سلمان تاثیر ، گورنر پنجاب کو ان کے سیکورٹی گارڈ نے 4 جنوری 2011 کو گولیاں مار کر قتل کر دیا.

نمبر 5 = میُ 5، 2011 کو القایُدہ چیف اسامہ بن لادن کو امریکی فوجیوں نے ایبٹ آباد میں واقع ان کے مکان پر حملہ کرکے انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا.

نمبر 6 = نومبر 26، 2011 کو نیٹو کے فوجیوں نے پاک فوج کے 25 افراد کو ہلاک کر دیا. الزام لگایا کہ پاکستان نے افغانستان جانے کے لیےُ نیٹو سامان کی ترسیل کا راستہ بند کر دیا ہے. امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ ہلاری کلنٹن نے جولایُ 2012 میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا. اس کے بعد راستہ کھول دیا گیا.

نمبر 7 = جنوری 15، 2013 کو کویُٹہ میں ہزارہ برادری کے 100 افراد بم کے حملوں میں مارے گیےُ.

نمبر 8 = جنوری 15، 2013 کو حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے پاور سٹیشنوں کو کرایہ پر لینے کے معاملے میں ان تمام افراد کو گرفتار کر لیا، جن پر رینٹل پاور مہیا کرنے والوں سے رشوت لینے کا الزام تھا.

نمبر 9 = فروری 18، 2013 . پاکستان نے چین کو گوادر پورٹ بنانے اور اسے آپریشنل کرنے کا ٹھیکہ دیا.

نمر 10 = نومبر 20، 2009 کو غلام مصطفے جتویُ فوت ہوےُ.

نمبر 11 = اگئست 2013 میں غیر متوقع شدید بارشوں اور سیلابوں نے ملک میں تباہی مچا دی. لاکھوں لوگوں کے گھر تباہ ہو گیےُ. لاکھوں لوگ غذا کی کمی اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوےُ. صدر زرداری پر الزام لگے کہ اُس نے سیلاب زدہ علاقوں کے مکینوں کی مدد نہیں کی. صدر کی پارٹی کی مقبولیت کم ہونے لگی.جس کا اثر اگلے عام انتخابات پر پڑا.
آصف علی زرداری پہلے پاکستانی صدر تھے جنہوں اپنی صدارت کے 5 سال مکمل کیےُ.

عام انتخابات 2013

پاکستان کی 14ویں قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں کی صوبایُ اسمبلیوں کے انتخابات بروز ہفتہ، 11 میُ،2013 کو منعقد ہُوےُ.

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور بلوچستان میں اکثریت حاصل کی.
پاکستان ہیپلز پارٹی سندھ میں کامیاب رہی.
صوبہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آیُ نے میدان مار لیا.

آیُین پاکستان کی دفعہ 224 ( شق نمبر 1 الف ، 1 ب)کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ایک نگران حکومت ضروری ہے، جو نیےُ انتخابات کی نگرانی کرے. سیاسی پارٹیوں نے ریٹایُرڈ جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام پر اتفاق کیا. لیکن پی پی پی نہ مانی. معاملہ چار ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا.
آیُین پاکستان کی دفعہ 224- الف، شق نمبر 3 کے تحت چیف الیکشن کمشنر جناب فخرالدین جی ابراحیم نے ایک پریس کانفرنس میں 24 مارچ 2013 کو اعلان کیا کہ ریٹایُرڈ فیڈرل شریعت کورٹ چھیف جسٹس میر ہزار خاں کھوسو کو نگران وزیر اعظم مقرر کیا جاتا ہے.جو اپنی نگرانی میں نےُ عام انتخابات کرایُں گے.
جسٹس کھوسو نے 25 مارچ 2013 کو حلف اُٹھایا، اور 5 جولایُ 2013 تک بہ طور نگران وزیر اعظم کام کرتے رہے.

صدارتی انتخاب 2013

آصف علی زرداری کی مدت صدارت 8 ستمبر 2013 کو ختم ہونے جا رہی تھی.عام انتخابات کے بعد اب بارہویں صدر پاکستان کےانتخاب کے لےُ 30 جولایُ 2013 کی تاریخ مقرر کی گیُ.

ًسٹر آصف علی زرداری نے صدر کا انتخاب لڑنے سے معذوری ظاہر کر دی . پی پی پی نے صدارتی انتخاب کا بایُکات کر دیا. اب میدان میں صرف 2 امیدوار رہ گےُ.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جناب ممنون حسین
پی ٹی آیُ کے امیدوار جناب وجیہ الدین احمد

آیُین پاکستان کی دفعہ 41 کے تحت صدر پاکستان کا انتخاب 8 اگئست ، 2013 تک ہو جانا چاہیےُ. لہذا صدارتی الیکشن 30 جولایُ 2023 کو ہوےُ. نتیجہ حسب ذیل رہا ؛
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممنون حسین کو 432 ووٹ ملے.
پی ٹی ایُ کے جناب وجیہ الدین کو 77 ووٹ ملے.

جیت کے لیےُ 255 ووٹ دعکار تھے ، اس لےُ جناب ممنون حسین 5 سال کے لےُ پاکستان کے صدر منتخب ہوےُ. پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ایک سولین صدر اپنی مدت صدارت پوری کر کے بغیر کسی خون خرابے کے اقتدار نےُ منتخب صدر کو منتقل کر رہا تھا.

مختصرواقعات 2013

جنوری 6 = قاضی حسین احمد ، امیر جماعت اسلامی ،اسلام آباد میں فوت ہو ےُ.
جنوری 10 = دہشت گردوں کے حملوں میں کویُٹہ میں 100 سے زیادہ افراد قتل
ہوےُ.
مارچ 9 = بادامی باغ ، لاہور کی مسیحی آبادی کے ایک 28 سالہ ساون مسیح نامی نوجوان نے پیغمبر اسلام کے متعلق توہین آمیز گفتگو کی.
مارچ 25 = میر ہزار خاں کھوسو نگران وزیر اعظم مقرر ہوےُ.
میُ 11 = ملک میں عام انتخابات 2013 کو منعقد ہوےُ.
میُ 25 = گجرات میں ایک سکول بس میں دھماکہ ہُؤا، 17 بچے موقع پر ہی فوت ہو گےُ. 7 بچے زخمی ہوےُ.
جون 5 = نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوےُ.
جولایُ 30 = ممنون حسین ملک کے 12 ویں صدر منتخب ہوےُ. وہ 9 ستمبر کو بہ طور صدر حلف اُٹھایُیں ھے.
اگست 6 = شدید بارشوں اور سیلابوں نے ملک میں تباہی مچا دی.
اگست 14 = عوام نے 67واں یوم آزادی کا جشن منایا.
ستمبر 6 = ملک میں ڈیفینس ڈے منایا گیا.
ستمبر 9 =ٔ جناب ممنون حسین نے ملک کے 12ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا.
ستمبر 24 = بلوچستان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا. 825 افراد جان سے گیےُ. اور سینکڑوں ذخمی ہوےُ.
ستمبر 25 = منصورہ، لاہور میں سید منور حسن، امیر جماعت اسلامی کی زیر نگرانی ، مسلم لیڈروں کی بین الاقوامی کانفرینس ہویُ .
اکتوبر کے آخر میں وزیر اعظم ،امریکی صدر باراک اُباما سے ایک میٹنگ کی.
نومبر 1 = حکیم اللہ محسود، لیڈر پاکستان تحریک طالبان ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا.
نومبر 9 = یوم اقبال منایا گیا.
نومبر 29 = پاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ریٹایُر ہو گےُ. جنرل راحیل شریف آرمی چیف بنے.
دسمبر 11 = چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اپنے عہدے سے ریٹایُر ہو گےُ. جسٹس  تصدق حسین جیلانی ان کی جگہ چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ بنے

زیر تبصرہ 2013 کا سال یہاں ختم ہوتا ہے ، 2014 اور اس سے بعد کے سالوں کی کہانی آیُندہ اقساط میں پیش کی  جایُیں گی.

Leave a Reply